دلچسپ و عجیب
11 جون ، 2012

سائنسدانوں نے ماہر تیراک روبوٹ تیار کر لیا

سائنسدانوں نے ماہر تیراک روبوٹ تیار کر لیا

ٹوکیو…این جی ٹی…ویسے تو مختلف اشکال اور صلا حیتوں کے حامل روبو ٹ دنیا بھرمیں تیا ر کیے جا تے ہیں لیکن حال ہی میں جاپانی ماہرین نے ایک ایساجدیداور دلچسپ روبوٹ تیا ر کیاہے جوتیراکی میں ماہر ہے۔ سائنسدانوں نے AKAنامی اس روبوٹ کی ابتدائی طور پر پانی کے اندر اور باہر کئی کامیاب تجرباتی آزمائشیں بھی کی ہیں ۔اس منفرد روبوٹ کے ہر حصے میں کئی چھوٹی چھوٹی موٹریں نصب ہیں جن کے ذریعے یہ انسان کی طرح ہاتھوں اور پیروں کو انتہائی مہارت سے حرکت دیتے ہوئے پانی میں تیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

مزید خبریں :