11 جون ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…دانتوں سے اخروٹ توڑنا ہی صرف کوئی مشکل کام نہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے پورے جسم کا بوجھ دانتوں پر اُٹھانا۔امریکا سے تعلق رکھنے والےIgor Zaripovکو اگر دنیا کا طاقتور ترین آدمی کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا کیونکہ یہ نوجوان اپنے جسم کا وزن دانتوں پر اُٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔حال ہی میں Zaripovنیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر ایک حیرت انگیز کرتب دکھاتے ہوئے پورے جسم کا بوجھ ایک پٹے کے ذریعے دو منٹ سے زائد وقت تک دانتوں پر اٹھائے رکھتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔Zaripovکے اس منفرد کارنامے کو طویل وقت تک دانتوں کے ذریعے ہوا میں معلق رہنے کی حیثیت سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔