پاکستان
27 جون ، 2016

بلوچ کا نام کیوں استعمال کیا؟ قندیل کیخلاف رٹ دائر

بلوچ کا نام کیوں استعمال کیا؟ قندیل کیخلاف رٹ دائر

بلوچ کا نام استعمال کرنے پر ملتان کے ایک وکیل نے فوزیہ عظیم المعروف قندیل بلوچ کے خلاف رٹ دائر کر دی، عدالت نے قندیل بلوچ کو 13 جولائی کو طلب کر لیا ۔


ملتان سول کورٹ میں مقامی وکیل شہباز گرمانی نے قندیل بلوچ کے خلاف رٹ دائر کی ہے کہ فوزیہ عظیم عرف قندیل بلوچ کا تعلق ماہڑہ فیملی سے ہے اس لئے اس کو بلوچ لکھنے اور لکھوانے سے روکا جائے ۔


درخواست گزار کے مطابق فوزیہ عظیم عرف قندیل بلوچ بلوچوں کا کلچر تباہ کررہی ہے ان کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، سول جج خورشید احمد نے رٹ سماعت کے لیے منظور کر لی ہے اور قندیل بلوچ کو 13 جولائی کو طلب کر لیا ہے ۔


 

مزید خبریں :