28 جون ، 2016
گوجرانوالہ کے نواحی علاقہ میں بارہ سالہ ذہنی معذور بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔
ایس ایچ او محمد سلیم کے مطابق مقتول اسپیشل ایجوکیشن سنٹر پیپلز کالونی میں چھٹی جماعت کا طالبعلم تھا جسے گھر کے باہر سے ملزمان نے اغواکیا اور قتل کے بعد لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے ۔
دونوں ملزمان مقتول کے کزن ہیں۔ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔مقتول کی والدہ اور باپ عباس وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔