12 جون ، 2012
بیجنگ…این جی ٹی…ٹریفک قوانین کی پابندی اور ان پر عمل ہر شہری کا فرض ہے، لیکن اس کار ڈرائیورنے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی توکی ساتھ ہی ساتھ ٹریفک اہلکار کی جان بھی خطرے میں ڈال دی۔مشرقی چین کے شہر Xuanchengمیں سڑک پر موجود ایک ٹریفک پولیس اہلکار کی معمول کی چیکنگ کے دوران بغیر نمبرپلیٹ کی ایک کار کو روک کر باز پرس کی تو لائسنس کے بغیر اس ڈرائیورنے پولیس اہلکار کو روند کرفرار ہوناچاہا ۔کار کے سامنے کھڑے پولیس اہلکار نے کا ر کوروکنے کی ہر ممکن کو شش کی تاہم ناکام ہوتے ہوئے گاڑی کے بونٹ پر ہی پھنس گیا۔ سَر پھرا کار ڈرائیور بونٹ پر لٹکے پولیس اہلکار سمیت سڑک پر دو سو میٹر تک کار تیز رفتاری سے دوڑاتارہا جبکہ دیگر پولیس اہلکاروں نے فوراًحرکت میں آتے ہوئے کار کوانتہائی مشکل سے روکااورڈرائیور کوحراست میں لے لیا۔بعد ازاں عدالت نے اس مجرمانہ فعل کے مرتکب کار ڈرائیور کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسے ایک سال کے لئے جیل روانہ کر دیا۔