پاکستان
02 جولائی ، 2016

پشاور :باچا خان چوک پر ڈبے میں موجود بم ناکارہ بنا دیا گیا

پشاور :باچا خان چوک پر ڈبے میں موجود بم ناکارہ بنا دیا گیا

 


پشاور کے مصروف ترین علاقے باچا خان چوک میں بم ڈسپوزل یونٹ نے ڈبے میں موجود بم کو ناکارہ بنا دیا۔ باچا خان چوک پشاور میں پل کے نیچے مشکوک ڈبے کی اطلاع پر پولیس نے روڈ کو چاروں طرف سے بند کر دیا ۔


پشاور کے باچا خان چوک میں مشکوک پیکٹ کی اطلاع ملی تو پولیس نے روڈ کو چاروں طرف سے بند کردیا اور پھر بلایا گیا بم ڈسپوزل یونٹ کو۔


اسپیشل یونی فارم میں بم ڈسپوزل یونٹ کے آفیسر نے پوری ذمے داری اور احتیاط سے پیکٹ کا جائزہ لیا، دھماکا خیز مواد اگر پھٹ جائے تو آفیسر کی زندگی بھی جاسکتی ہے جس کا احساس اس کے ہاتھوں کی جنبش سے بھی واضح تھا۔


دوسری جانب پولیس اہل کار نے بھی دور سے آفیسر کو احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا،کمال مہارت سے بم ڈسپوزل یونٹ کے آفیسر نے اس پل کے نیچے نصب کیا گیا دو کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا۔


بم ناکارہ بنانےکے بعدباچاخان چوک کےاطراف کے سڑکیں کھول دی گئیں۔

مزید خبریں :