پاکستان
03 جولائی ، 2016

ڈاکٹر عظمی نے پروٹو کول کے تنازع پروزیراعلیٰ کوبھی خط لکھ دیا

ڈاکٹر عظمی نے پروٹو کول کے تنازع پروزیراعلیٰ کوبھی خط لکھ دیا

 


عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمی نے پروٹو کول کے تنازع پروزیراعلیٰ کوبھی خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے پروٹوکول کے معاملے کی انکوائری کامطالبہ کیا ہے ۔


ڈاکٹر عظمی خان کی طرف وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو بھجوائی جانیوالی درخواست میں کہاگیاہے کہ پروٹوکول کے نام پر مسلح قافلے کے شہر میں داخلےپولیس کی لاعلمی انتظامیہ کی نااہلی ہے۔


سی سی پی او لاہور امین وینس نے میڈیا سے گفتگو میں عاصم گوجر کوبچانے کی کوشش کی ،انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس بات کا پتہ لگایا جائے کہ پروٹوکول کس کا تھا اس میں شامل کون لوگ تھے۔


ڈاکٹر عظمی نے یہ بھی کہا ہے کہ انھیں اور ان کے بچوں کو ہراساں کرنے والوں کو پکڑا جائے اوربلیو بک سے ہٹ پروٹوکول لینے والی سیاسی شخصیات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید خبریں :