03 جولائی ، 2016
ایئرمارشل اسد عبدالرحمان کو وائس چیف آف ایئراسٹاف مقرر کر دیا گیا ہے۔ایئرمارشل اسدعبدالرحمان ڈپٹی چیف آف ایئراسٹاف کی ذمےداریاں نبھارہے تھے۔
ترجمان کے مطابق ایئرمارشل اسدعبدالرحمان نے 1982ءمیں ایئر فورس میں کمیشن حاصل کیا، وہ جاپان میں پاکستان کےاتاشی رہ چکےہیں اور ہلال امتیاز ملٹری بھی حاصل کرچکےہیں۔