03 جولائی ، 2016
ایک امریکی خاتون کا دانتوں کا آپریشن کیا ہوا کہ اس کا لہجہ ہی بدل گیا، برطانوی لب و لہجہ اپنالیا۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں یہ ایک دماغی بیماری ہے۔
فارن ایکسنٹ سنڈروم سے متاثرہ امریکی خاتون دانتوں کے ایک آپریشن کے بعد جاگیں تو برطانوی لہجے میں بات کرنے لگیں، یہ ایک انتہائی انوکھا فارن ایکسنٹ سنڈروم ہے جس کے گزشتہ سو سالوں میں سو کیسز سامنے آئے ہیں۔
اس نیورولوجیکل سنڈروم میں انسان کا لہجہ بغیر کسی وجہ کے اچانک تبدیل ہوجاتا ہے۔ ’لزا الامیہ‘ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا، وہ جو کبھی امریکا سے باہر نہیں گئیں تھیں، آپریشن کے بعد ہوش آیا تو برطانوی لہجے میں بولنے لگی۔
ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ عام طور پر یہ سنڈروم سر پہ کسی چوٹ کے بعد سامنے آتا ہے اور برین ڈیمج یا نیورولوجیکل اپ سیٹ کے طور پر ٹریٹ کیا جاتا ہے۔ لزا کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے اور نیورولوجیکل فنکشنز میں کسی قسم کی گڑ بڑ دیکھنے میں نہیں آئی۔
ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ فارن ایکسنٹ سنڈروم وقت کے ساتھ کم بھی ہوسکتا ہے اور مستقل بھی اور اب تک اس کا کوئی علاج بھی نہیں ہے۔ لزا کے شوہر کا کہنا ہے کہ بیوی کا لہجہ بدلنے پر وہ کئی دن روتے رہے ۔