03 جولائی ، 2016
کراچی میں ٹریفک اہلکاروں پر کوسٹ گارڈز کے تشدد کی سی سی وڈیو آگئی، ٹریفک اہلکاروں کوموٹرسائیکلیں اٹھانے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
اے ڈی آئی جی ٹریفک طاہر نورانی کے مطابق اٹھائی گئی موٹر سائیکلیں 2کوسٹ گارڈ ملازمین کی تھیں، کوسٹ گارڈ ملازمین نے ٹریفک سیکشن کا شیشہ توڑا اور تشدد کیا۔
طاہر نورانی کا کہنا ہے کہ تشدد کے بعد 2ٹریفک اہلکاروں کو کوسٹ گارڈ اہلکار ساتھ لے گئے تھے جنھیں بعد میں چھوڑ دیا گیا۔