دلچسپ و عجیب
12 جون ، 2012

نیپال میں نصب کردہ دنیا کی خطر ناک ترین ما ؤنٹین زپ سلائیڈ

نیپال  میں نصب کردہ دنیا کی خطر ناک ترین ما ؤنٹین زپ سلائیڈ

کھٹمنڈو…این جی ٹی…ایڈونچر کے شوقین افراد کیلئے تیر رفتار اور دیوہیکل جھولے اب پرانی بات ہو گئے ہیں کیو نکہ نیپال کے گھنے جنگلات میں زندہ دل نو جوانوں کیلئے دنیا کی خطر ناک ترین ما ؤنٹین زپ سلائیڈنصب کر دی گئی ہے۔اپنی جان جو کھم میں ڈالنے والے افراد اس سلائیڈ کا کامیاب تجربہ کرنے کیلئے رسیوں سے اپنے جسم کو با ندھ کر کھلی فضامیں 2ہزار فٹ کی بلندی سے 100میل فی گھنٹہ کی رفتار سے نیچے کی جانب پھسلتے اور چند منٹوں میں 2کلو میٹر کا فاصلہ طے کر تے ہیں ۔ اس دوران ذرا سی غلطی یا رسی کے ٹوٹنے کے باعث کھلاڑی گہری کھائی میں گر کر کسی جانی نقصان سے بھی دوچار ہو سکتے ہیں لیکن کہتے ہیں نہ کہ جب خطروں سے پیا ر کیا تو ڈرنا کیسا۔

مزید خبریں :