12 جون ، 2012
نئی دہلی …کہتے ہیں کہ زندگی پھو لوں کی سیج نہیں،بھارت میں شعبدہ با زوں کے ایک گروپ نے اس محاورے کو حقیقت کا روپ دیتے ہو ئے جان لیوا کر تب دکھا کر سب کو حیران اورپریشان کر دیاہے ۔ ان خطروں کے کھلاڑی شعبدہ با زوں نے مختصر وقت کے دوران سَر اور جسم پر مضبوط اینٹیں رکھ کر انھیں ہتھوڑے سے توڑا، بسکٹ کی طرح منہ میں کانچ چبایا اور ا گر یہ کافی نہ تھا تو ان شعبدہ بازوں نے اپنے ساتھی کھلاڑی کو زمین پر ڈالکر کر اس کے اوپر سے ٹرک کو گزار کر جسمانی طاقت کا مظاہرہ پیش کیا ۔ اس خطرناک کر تب میں کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن ان کے اس کا ر نا مے کو دیکھ کر حاضرین نے انھیں خوب داد سے نوازا ۔