کھیل
13 جولائی ، 2016

پاک بھارت ویمن کرکٹ سیریز بھی تعطل کا شکار

پاک بھارت ویمن کرکٹ سیریز بھی تعطل کا شکار

 


مردوں کے بعد اب پاک بھارت ویمن کرکٹ سیریز بھی تعطل کا شکار ہو گئی ہےاور ابھی تک بھارت نے پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کے لیے حامی نہیں بھری ہے ۔


کچھ عرصہ قبل پاک بھارت ویمن کرکٹ حکام کے درمیان کرکٹ کی بحالی کے لیئے بات چیت ہوئی جس کے بعد چھ ہفتے پہلے پی سی بی ویمن ونگ نے ای میل کے زریعے بھارت کو پانچ ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیئے پیشکش کی اور لاہور میں میزبانی کے لیئے کہا ۔


متعدد بار ویمن ونگ نے ای میلز کیئے لیکن بھارت نے تا حال سیریز کے لیئے تصدیق نہیں کی ہے ۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پاکستان نے بھارت کو نیوٹرل وینیو پر سیریز کھیلنے کی پیشکش بھی کر دی ہے اور اس سلسلے میں ستمبر میں متحدہ عرب امارات اور سری لنکا کے نام تجویز کیئے ہیں لیکن بھارت نے نیوٹرل وینیو کی پیشکش کا بھی کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

مزید خبریں :