دلچسپ و عجیب
13 جولائی ، 2016

دعائیہ تقریب میں جارج بش کے جھومنے پرسوشل میڈیا میں تنقید

دعائیہ تقریب میں جارج بش کے جھومنے پرسوشل میڈیا میں تنقید

ڈیلس میں مارے جانے والے 5پولیس افسران کی دعائیہ تقریب میں سابق امریکی صدر جارج بش کے مسکرا، مسکرا کے جھومنے کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


تقریب میں صدر بارک اوباما، خاتون اول مشعل اوباما بھی شریک تھیں،جب پولیس افسران کی یاد میں دعائیہ کلمات ادا کیے جارہے تھے تو سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش اپنی اہلیہ اور مشعل اوباما کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے گنگناتے، مسکراتے اور جھومتے دکھائی دیے۔


افسوسناک لمحات میں سابق امریکی صدر کا غیر ذمہ دارانہ عمل سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن رہا ہے،ان کی اس حرکت پر صدر اوباما اور خاتون اول بھی شرمندہ شرمندہ دکھائی دیے۔


 

مزید خبریں :