صحت و سائنس
23 جولائی ، 2016

لاہور میں انسداد ڈینگی مہم کا آغاز

لاہور میں انسداد ڈینگی مہم کا آغاز

 


لاہورمیں ضلعی انتظامیہ کےزیرانتظام انسدادِ ڈینگی مہم کا آغازکردیاگیاہے،پنجاب میں رواں سال ڈینگی کے 53 کیسز سامنے آچکے ہیں۔


شہریوں میں ڈینگی سےمتعلق آگاہی پیداکنے کےلئے مختلف مقامات پرریلیاں نکالی گئیں،جن میں لوگوں میں ڈینگی سےبچاؤ کی احتیاطی تدابیرکےحوالے سے پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔


انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے کوپر روڈ،ڈیوس روڈ اور جیل روڈ پر ریلیاں نکالی گئیں،سیکریٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ پنجاب کی قیادت میں کوپر روڈ سے شروع ہونے والی واک پنجاب اسمبلی پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔


واک میں محکمہ صحت کے ملازمین ، ڈاکٹروں اور نرسوں کی بڑی تعدادبھی شریک ہوئی،شرکاءنےڈینگی مچھر سے بچاؤ کے طریقوں کےحوالےسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔


اس موقع پرشہریوں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے،ڈی جی ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہےکہ یہ موسم ڈینگی وائرس کے لیے موزوں ہے،شہری اگرچاہتےہیں کہ ڈینگی سےبچےرہیں توگھروں کے باہر اورچھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں ۔

مزید خبریں :