دلچسپ و عجیب
27 جولائی ، 2016

طویل القامت کتا، جسے دیکھ کر ہوش اڑجائیں!

طویل القامت کتا، جسے دیکھ کر ہوش اڑجائیں!

 


پالتو جانور رکھنے کے شوقین افراد تو بہت ہوںگے لیکن ایک بر طانو ی جوڑا ایسا بھی ہے جن کے پاس دنیا کا سب طویل القامت کتا موجود ہے جسے دیکھنے والے نہ صرف حیران ہو جاتے ہیں بلکہ خوفزدہ بھی ہو جاتے ہیں۔


جی ہاں غیر معمولی جسامت کے مالک 76کلو گرام کے اس دیوقامت کتے کا نام میجر ہے جس کا قد 4فٹ3انچ تک ہے۔


تین سال یہ پالتو کتا مسٹر اینڈ مسز ولیمز کے ساتھ برطانیہ میں ساؤتھ ویلز میں رہتا ہے جو اگر اپنی پچھلی ٹانگوں پر سیدھا کھڑا ہو جائے تو اس کا قد 8فٹ تک پہنچ جاتا ہے لیکن اگریہ اپنی چاروں ٹانگوں پر کھڑا ہو تو کندھوں سے اگلے پنجوں تک کی لمبائی چار فٹ تین انچ تک ہے جو اب تک کا سب بڑا کتا قرار دیا جارہا ہے۔


اس کتے کے مالکان پر اُمید ہیں کہ ان کے پالتو کتے کو گینز انتظامیہ با قاعدہ دنیا کے سب سے طویل القامت کتے کے اعزاز سے نواز دے گی۔

مزید خبریں :