دلچسپ و عجیب
15 جون ، 2012

نیو یارک میں طویل ترین وقت تک ڈکار لینے کا منفرد مقابلہ

نیو یارک میں طویل ترین وقت تک ڈکار لینے کا منفرد مقابلہ

نیویارک…این جی ٹی…بھری محفل میں ڈکار لینا بد تہذیبی سمجھا جاتا ہے لیکن اب یہ شرمندگی نہیں بلکہ ایک فن ہے جس کی حوصلہ افزائی کیلئے امریکی ریاست نیو یارک میں دنیا کے پہلی بار طویل ترین وقت تک ڈکار لینے کی چیمپئین شپ کا انعقاد کیا گیا۔ بلند آوازاور لمبی ترین ڈکار لینے میں ماہر پانچ افراد کو اس مقابلے کیلئے منتخب کیا گیا جنہوں نے لاتعداد افراد کی مو جودگی میں اپنی اس انوکھی صلا حیت کا مظاہرہ کر کے داد وصول کی۔ مقابلے کے اختتام پر 35سالہ امریکی شخص کو فاتح کا ٹائٹل دیا گیا جس نے 18سیکنڈ تک لمبی ڈکار لے کر سب کو حیران کر دیا۔

مزید خبریں :