18 اگست ، 2016
چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں پر زور دیا ہے کہ وہ سندھ میں انسدا د پو لیو میم کی بھر پو ر کا میابی کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ تعا ون اور روابط مزید مستحکم بنا ئیں ۔
وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں انسدا د پو لیو مہم کے اہم اجلا س سے خطا ب کر رہے تھے جس میں انسدا د پو لیو کے لئے وزیر اعظم کی نما ئندہ خصو صی ڈاکٹر عائشہ ،سینئر کو آر ڈینیٹر بیگم شہنا ز وزیر علی ،صوبا ئی نگرا ں ڈاکٹر عذرا پیچو ہو ،وفا قی سیکریٹری محمد ایوب شیخ ،صوبا ئی سیکریٹری صحت احمد بخش نا ریجو ،کمشنر کرا چی اعجا ز احمد خان اور عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) ، یونیسکو ، روٹری انٹرنیشنل اور دیگر سما جی تنظیمو ں کے نما ئندوں اور دیگر حکا م نے شر کت کی ۔
وزیر اعظم کی معا ون خصوصی نے سندھ کے ڈویژنوں میں انسدا د پو لیو کی ٹاسک فو ر سز کے قیا م پر مسر ت کا اظہا ر کیا۔