صحت و سائنس
15 جون ، 2012

سبز کافی کے بیج وزن گھٹانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں،ماہرین

سبز کافی کے بیج وزن گھٹانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں،ماہرین

لاس اینجلس … امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ سبز کافی کے بیج کا استعمال کم عرصے میں تیزی سے وزن گھٹانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ یونیورسٹی آف اسکارٹن کی جونسن اور اس کی ٹیم نے چھ ماہ پر مشتمل طویل تحقیق میں 16 موٹے افراد، جن کی عمر 22 سے 26 کے در میان تھی ،کو شامل کیا گیا۔ انہیں معمول کی غذا کے ہمراہ سبز کافی کے اجزاء پر مشتمل کیپسول کے استعمال کا کہا گیااور ان کے کھانے کی سرگرمیوں کی نگرانی کی گئی ۔ تحقیق کے نتائج کے مطابق ان افراد کے وزن میں سات کلو جبکہ جسم کی فالتو چربی میں 16 فیصد کمی ہوئی۔ ماہرین کے مطابق سبز کافی کے بیجوں کا چند ملی گرام روزانہ استعمال وزن کو تیزی سے گھٹاتا ہے اور جسم کو دبلا کرتا ہے۔

مزید خبریں :