15 جون ، 2012
پیرس …فرانس کی ایک کار بنانے والی ایک کمپنی( Renault)نے ایسی منفرد گاڑی بنائی ہے جس کو چلانے کیلئے پیٹرول یاڈیزل کی ضرورت نہیں بلکہ یہ بجلی کے ذریعے چارج ہو کر بیٹری کی مدد سے چلتی ہے ۔ سات فٹ اور 8انچ کی یہ ننھی کار50میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس میں دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔ Twizy نامی اس کار کے بونٹ میں ایک الیکٹرک تار اورسوئچ بھی نصب کیا گیاہے جس کے ذریعے اسے بآسانی بجلی سے چارج کیا جا سکتا ہے۔ بیٹری فُل ہو جانے پر ٹوئیزی 45 سے 50میل تک سفر طے کر سکتی ہے۔ ٹوئیزی کار کو بنانے والے کمپنی نے اس کی ابتدائی قیمت10ہزار 4سو ڈالر متعین کی ہے۔