15 جون ، 2012
احمد آباد…عام طور پر کچھ کمزور دل افراد دن کے اُجالے میں بھی قبرستان جانے سے ڈرتے ہیں،مغربیبھارت کے شہراحمد آبادمیں موجود چائے کے کیفے ایسے کمزور دل حضرات کے لیے بالکل بھی نہیں۔ احمد آباد میں ایک ایسا چائے خانہ آجکل خوب بزنس کررہا ہے جہاں آپ مُردوں کیساتھ چائے کی چسکیاں لینے کا مزالوٹتے ہیں۔یہ کیفے قبرستان کے بیچوں بیچ کھڑا ہے جہاں ایک جانب تو لکڑی کی میزیں اور کرسیاں موجود ہیں، وہیں دوسری طرف قبریں اور درخت کے تنے بھی نظرآتے ہیں۔ لہٰذا اب یہ تو یہاں آنے والوں کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ قبروں کے پہلو میں بیٹھ کر چائے کی چسکیاں بھرنے کے خیال کو عملی جامہ پہناتے ہیں یا سائیڈ سے نکل جاتے ہیں۔