26 اگست ، 2016
ناسا نے مریخ پر بھیجے جانے والے اورین اسپیس کرافٹ کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے ۔
امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کے مطابق ریاست ورجینیا میں اورین اسپیس کرافٹ کا تجربہ کامیاب رہا ہے ۔ اس اسپیس کرافٹ کے ذریعے انسان کو مریخ پر بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔
ناسا کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ایک آخری تجربہ ستمبر کے وسط میں کیا جائے گا جس کے بعد تجربات کی سیریز مکمل ہوجائے گی۔