صحت و سائنس
28 اگست ، 2016

تھرپارکر : غذائی قلت کے شکار 4 بچے دم توڑ گئے

تھرپارکر : غذائی قلت کے شکار 4 بچے دم توڑ گئے

تھرپارکر میں گذشتہ روز غذائی قلت وبیماریوں کی وجہ سے 4 بچے دم توڑ گئے ہیں۔ مٹھی سول اسپتال میں نور حسن، میر حسن اور خمیسو کے نومولود بچوں سمیت 18 ماہ کا صادق بھی دم توڑ گیا۔

رواں سال کے 8ماہ کے دوراں غذائی قلت و بیماریوں کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 600تک جا پہنچی ہے۔تھر کے دیہات سے غذائی قلت کے باعث بیماری میں جکڑے بچوں کو جب مٹھی اسپتال لایا جاتا ہے تو وہاں بچوں کی انتہائی نگھداشت کا وارڈ بنیادی سہولیات سے خالی ہے۔

بچوں کی دیکھ بحال کے لئے نرسز سمیت عملے کی کمی ہے۔ سندھ حکومت دعووں کے باوجود اسپتال میں بچوں کے وارڈ میں تکنیکی عملہ بھی تعینات نہیں کر سکی ھے۔ محکمہ صحت کی جانب سے تھر بھیجے گئے میڈیکل موبائل یونٹس صرف سڑکوں والے دیہات تک موجود ہیں۔

مزید خبریں :