دلچسپ و عجیب
16 جون ، 2012

ایسٹونیامیں دلچسپ گا ڑیو ں کی منفرد ریس

ایسٹونیامیں دلچسپ گا ڑیو ں کی منفرد ریس

تالین…حال ہی میں ایسٹونیامیں دلچسپ اور منفردگا ڑیو ں کی ایک دلچسپ ریس کا انعقاد کیا گیا۔اس ریس میں حصہ لینے والی ٹیموں نے گھر میں تیار کردہ منفرد اشکال اور بناوٹ والی گا ڑیو ں کی نمائش کرکے اپنے ہنر اور مہارت کا مظاہرہ پیش کیا۔اس ریس کی دلچسپ بات یہ تھی کہ اس میں شا مل گا ڑیاں پٹرول،ڈیزل یا سی این جی کے بجائے مکمل طور پر انسانی قوت سے چلائی گئیں جس میں نصب پہیوں نے انہیں تیز رفتاری سے چلنے میں مدددی۔ریس کے شرکاء نے نا صرف ان گاڑیوں کو منفرد انداز میں سجایا ہوا تھا بلکہ اکثریت نے اسی مناسبت سے انوکھے ملبوسات بھی زیب ِتن کر رکھے تھے۔ اس موقع پر لاتعدادگا ڑیاں بریک نہ ہو نے کے باعث ڈھلوانوں اور پیچیدہ مو ڑ پر بے قابو ہوکر گربھی گئیں جس سے تماشائیوں کے چہروں پر بھرپور مسکراہٹ بھی سج گئی ۔

مزید خبریں :