16 جون ، 2012
نئی دہلی…این جی ٹی…بھارتی قصبےTakhatpur کے دیہاتیوں نے قحط سالی سے چھٹکارہ پانے اور بارش ہونے کیلئے اپنے قدیم مقامی و مذہبی طریقے پر عمل کرتے ہوئے دو مینڈکو ں کی شادی کر وادی ہے۔ رسم کی ادائیگی کے لئے دونوں مینڈکوں کو خوب سجا سنوار کر ان کے سر وں پرشوخ رنگ لگا یا گیا جبکہ اس مو قع پر لاتعداد افرادبھی مو جود تھے جنھوں نے شادی کے اختتام پر ان پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں ۔ہندوؤں کامذہبی عقیدہ ہے کہ مینڈکوں کی شادی کروانا ایک اچھا شگون ہے جس کے نتیجے میں نا صرف خشک سالی سے نجات ملتی ہے بلکہ بارش ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔