16 جون ، 2012
نیویارک … روز صبح ناشتے میں انڈا پراٹھا کھانے کا دل کس کا نہیں چاہتا؟ ۔ لیکن 1 ہزار ڈالر کی قیمت میں ملنے والے آملیٹ کھانے کا شاید کبھی کسی نے نہ سوچا ہو۔ جی بالکل ٹھیک سنا آپ نے، امریکی ریاست نیویارک کے ایک ہوٹل میں ناشتے میں دنیا کا مہنگا ترین آملیٹ پیش کیا جارہا ہے جسکی قیمت صرف1ہزار ڈالر ہے۔ زیلین ڈالر لوبسٹر فریٹاٹا (Zillion Dollar Lobster Frittata) نامی اس آملیٹ میں خاص جھینگا مچھلی اور 10 اونس مہنگا ترین مچھلی کا اچار شامل کیا جاتا ہے جس کے باعث اس آملیٹ کی قیمت اتنی زیادہ ہے۔