02 ستمبر ، 2016
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے15اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آج آخری روز ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق بلوچستان کے15اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری ہے،مہم کا آج پانچواں اور آخری روز ہے،مہم کا تقریباً95 فیصد ہدف حاصل کرلیاگیا ہے، امید ہےآج مہم کےاختتام تک مقررہ ہدف حاصل کرلیاجائےگا۔
اگر ہدف حاصل نہ ہوا تو مہم کل اور اتوار کو بھی جاری رہےگی، مہم میں 16لاکھ سےزائد بچوں کو پولیو سےبچاو ٔکی ویکسین پلائی جانی ہے۔