دلچسپ و عجیب
16 جون ، 2012

ایپل کا ڈیزائن کردہ سب سے پہلا کمپیوٹر پونے 4 لاکھ ڈالر میں نیلام

ایپل کا ڈیزائن کردہ سب سے پہلا کمپیوٹر پونے 4 لاکھ ڈالر میں نیلام

کیلی فورنیا … ایک معروف نیلام گھرکے تحت ٹیکنالوجی فرم ایپل کا ڈیزائن کردہ سب سے پہلا کمپیوٹر گزشتہ روز 3 لاکھ 74 ہزار 500 ڈالر میں نیلام کردیا گیا ہے۔ 1976ء میں بننے والا یہ Apple-I نامی کمپیوٹر اس ٹیکنالوجی فرم کے بانیوں میں سے ایک اسٹیو ووزنیاک (Steve Wozniak) نے کیلیفورنیا میں قائم کمپنی کے گیرج میں ہاتھوں سے مختلف آلات جوڑتے ہوئے بنایا تھا جبکہ اس کی مارکیٹنگ آنجہانی اسٹیو جابز نے کی تھی۔ بناء ڈیسک ٹاپ اسکرین والا یہ کمپیوٹر گزشتہ روز نیلامی کیلئے پیش کیا گیا تھا جس کی 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر تک میں فروخت ہوجانے کی اُمید ظاہر کی جارہی تھی تاہم ایک نامعلوم شخص نے دُگنی بولی لگاتے ہوئے کمپیوٹر کے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے۔ واضح رہے کہ 1976ء میں بنایا گیا یہ کمپیوٹر اُس دور میں 666 ڈالر میں مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا تھا جو موجودہ دور میں صرف ایک Calculatorکے برابر طاقت رکھتا تھا۔

مزید خبریں :