پاکستان
16 جون ، 2012

ڈاکٹر آفتاب قریشی کے اغواء اور قتل کا معمہ حل کرلیا، پولیس کا دعویٰ

ڈاکٹر آفتاب قریشی کے اغواء اور قتل کا معمہ حل کرلیا، پولیس کا دعویٰ

حیدر آباد … ڈی آئی جی کرائم برانچ فرحت جونیجو نے دعویٰ کیا ہے کہ نیورو سرجن ڈاکٹر آفتاب قریشی کے اغواء اور قتل کے کیس کا معمہ حل کرلیا ہے، واردات میں خاتون سمیت 11 افراد ملوث ہیں، پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی فرحت جونیجو کا کہنا ہے کہ نیورو سرجن کے قتل میں ڈاکٹر آفتاب قریشی کے کلینک کے 2 ملازم بھی ملوث ہیں، گرفتار کئے گئے افراد میں 2 کا تعلق قوم پرست جماعت سے ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر آفتاب قریشی کی بازیابی کیلئے سی پی ایل سی نے جلد بازی کی، سی پی ایل سی نے کارروائی سے متعلق مقامی پولیس کو نہیں بتایا، نیورو سرجن کو لگنے والی گولیاں پولیس کی غلطی بھی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیورو سرجن ڈاکٹر آفتاب قریشی کے اغوا اور قتل کا کیس حل ہوگیا، واردات میں خاتون سمیت 11 اغواء کار ملوث ہیں۔ ڈی آئی جی کرائم برانچ نے مزید بتایا ہے کہ ڈاکٹر آفتاب قریشی کے کلینک کے 2 ملازم بھی ملوث ہیں، ڈاکٹر آفتاب کے قتل میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کرلئے، گرفتار کیے گئے افراد میں 2 کا تعلق قوم پرست جماعت سے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اغواء کاروں نے ڈاکٹر آفتاب کی رہائی کیلئے 10 کروڑ روپے تاوان مانگا تھا، کارروائی کے دوران برآمد ہونے والا ڈاکٹر اشوک ڈبل ایجنٹ تھا جو اغواء کار ہے۔

مزید خبریں :