16 جون ، 2012
اسلام آباد … فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے وزارت داخلہ کے 2 افسران کو اختیارات کے غلط استعمال پر گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر وزارت داخلہ کے 2 افسران جوائنٹ سیکریٹری داخلہ اسلم کنڈی اور سیکشن افسر وحید میمن کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دونوں افسران نے امن مشن میں تعینات پولیس افسران کی مدت میں توسیع کے لئے جعلی خط لکھا تھا۔ واضح رہے کہ مشیر داخلہ رحمان ملک نے معاملے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دیا تھا۔