16 جون ، 2012
نیو یارک…جہاں بچے اپنے ہم عمر وں کو دیکھ کر انتہائی خوش ہوجاتے ہیں اور ان کے ساتھ کھیلنے کے لیے مچلنے لگتے ہیں وہیں جانوروں میں بھی یہ ادا دیکھنے کو ملتی ہے۔ امریکا کے ایک مقامی چڑیا گھر میں ایک مختلف نظارہ دیکھا گیا جہاں بن مانس کا بچہ انسان کے بچے کیساتھ کھیلنے کے لیے بیتاب ہوگیا ۔ چڑیا گھر میں بچے کو اس کی امی نے اسے تھوڑی دیر کے لیے بن مانس کے انکلوژر کے سامنے چھوڑا تو شیشے کے دوسرے طرف موجود بن مانس کا بچہ ننھے میاں سے ہاتھ ملانے اور اس سے کھیلنے کے لیے اچھل کود کرنے لگا۔ دوسری طرف اس ننھے بچے نے بھی اس بن مانس کو خوب ہنس کر اور ہاتھ ہلا کر خوش آمد ید کہا لیکن یہ دونوں اپنے درمیان حائل شیشے کی دیوار کے باعث با قاعدہ طور پر کھیلنے میں ناکام ہو گئے۔