07 ستمبر ، 2016
جیل میں چوروں کو رکھا جاتا ہے، یہاں جیل میں چوری کا واقعہ پیش آیا ہے، ملتان میں چوروں نے زیر تعمیر جیل کا پہلے ہی افتتاح کردیا، چور سب جیل سے 18 پنکھے لے اُڑے اور چوکی دار سوتا رہ گیا۔
ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں سب جیل کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں ہے، ٹھیکے دار نے 18 پنکھے لے کر ایک کمرے میں رکھ دیے، رات میں چور آئے اور پنکھے لے کر رفو چکر ہوگئے۔