شہر شہر
11 ستمبر ، 2016

شیخ رشید نے قربانی کےلئے اونٹ خرید لیا

شیخ رشید نے قربانی کےلئے اونٹ خرید لیا

 

امین حفیظ تو آج ناکام رہے لیکن شیخ رشید احمد قربانی کا جانور خریدنے میں کامیاب ہوگئے ۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایک لاکھ کے اونٹ اور چالیس چالیس ہزار کے دو دنبوں کا سودا کیا ۔

دل کو پیارا لگے اور جیب پر ہلکا پڑے، شہر شہر لگی منڈیوں میں خریداروں کا مشن جاری ہے ، اور جانوروں کی تلاش کے اس مشن میں سیاسی شخصیات بھی پیچھے نہیں ۔

آج عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لئے نکل آئے، شیخ رشید ایک نہیں تین من پسند جانوروں کی تلاش میں اسلام آباد کی منڈی پہنچے ، ایک لاکھ کا اونچا لمبا اونٹ اور دو موٹے تگڑے دنبے لینے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید خبریں :