17 جون ، 2012
اسلام آباد … مشیر داخلہ رحمان ملک نے چیچہ وطنی میں رکن قومی اسمبلی زاہد اقبال کے ڈیرے اور جہلم میں پولیس اسٹیشن پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی، ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اسپانسرڈ مظاہروں میں عوامی املاک کو پہنچنے والا نقصان روکیں۔ مشیر داخلہ رحمان ملک نے چیچہ وطنی میں پیپلزپارٹی کے ایم این اے زاہد اقبال کے ڈیرے اور جہلم میں پولیس اسٹیشن پر لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے مشتعل مظاہرین کے حملے کا نوٹس لے لیا۔ رحمان ملک نے پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر چیف سیکریٹری سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اسپانسرڈ مظاہروں میں عوامی املاک کو پہنچنے والا نقصان روکیں۔ مشیر داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ شہبا زشریف کی ایماء پر پیپلزپارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں پر حملے ہورہے ہیں۔