17 جون ، 2012
نیو یارک…پانی کی لہروں کو تسخیر کرتے ہوئے اُن پر اپنے انداز میں حکمرانی کرنا ہمیشہ سے مہم جو افراد کا مشغلہ رہا ہے۔ایسے ہی مہم جو افراد کے لیے اب پیش ہے پانی سے چلنے والی جیٹ بائیک جس کے ذریعے ناصرف پانی کی لہروں کی مدد سے کئی فٹ تک ہوا میں اُڑا جاسکتا ہے بلکہ ڈولفنز کی طرح پانی پر کرتب بھی دکھائے جاسکتے ہیں۔جیٹوویٹر(Jetovator)نامی 9ہزار ڈالر مالیت کی اس جیٹ بائیک میں المونیم فریم کے اندر فائبر گلاس سے بناایک عام اسٹریٹ بائیک کا ڈھانچہ منسلک کیا گیا ہے۔50فٹ کا ٹیوب پائپ لیے یہ جیٹ بائیک ناصرف25میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پانی پردوڑنے بلکہ30فٹ تک پانی پر بلند ہونے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔