12 ستمبر ، 2016
امریکی ریاست میسوری کا 70سالہ شخص بات کا پکا نکلا،بیوی سے بحث کے دوران کہا گھر سے جیل اچھی،کچھ دن بعد بینک میں ڈاکا ڈال دیا۔
ستر سال کے لیری رپل نے بیوی سے بحث کے دوران کہہ دیا کہ گھر سے اچھا تو جیل میں رہنا ہے ۔ بس اپنی بات کو سچ ثابت کرنے کے لئے وہ کنساس کے بینک پہنچا۔
کیشئر کو گن دکھا کر تقریبا 3 ہزار ڈالرز لوٹ لئے اورپھر بینک ہی میں بیٹھ گیا۔ گارڈ نے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا مگرلیری کی خواہش پوری نہ ہو سکی،کیونکہ پولیس نے ابتدائی کارروئی کے بعد اسے رہا کر دیا۔