صحت و سائنس
13 ستمبر ، 2016

گوشت کا زیادہ استعمال نقصان دے ہوسکتاہے

گوشت کا زیادہ استعمال نقصان دے ہوسکتاہے

ماہرین صحت نے کہا ہے کہ عید قرباں پر گوشت کو احتیاط کرتے ہوئے کھایا جائے گوشت کا زیادہ اور مسلسل استعمال نقصان دے سکتاہے ۔

ماہر امراض پیٹ ومعدہ پروفیسر قربان حسین شیخ نے بتایا کہ گوشت زیادہ استعمال کرنے سے کولیسٹرول اور یوریک ایسڈ بڑ ھ جاتا ہے جبکہ مسلسل لمبے عرصے ( پندرہ بیس دن) تک استعمال کرنے سے ڈائریا اور موشن ہوجاتےہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بہت زیادہ اور مصالحے دار گوشت کھانے سے بدہضمی بھی ہوتی ہے اس لئے ایک وقت میں 100یا ڈیڑھ سو گرام (آدھا پاؤ)سے زیادہ گوشت نہ کھایا جائے ۔

ماہر امراض ذیابطیس پروفیسر محمد زمان شیخ نے بتایا کہ ذیابطیس کے مریضوں کو ویسے بھی لال گوشت زیادہ کھانے سے منع کیا جاتا ہےاس کے علاوہ کلیجی ،گردے ،دماغ نہ کھائے جائیں کیونکہ ان میں سب سے زیادہ کولیسٹرول ہوتا ہے جس کے باعث شوگر کے مریضوں کا کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے جو ہارٹ اٹیک کی صورت بھی اختیار کرجاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شوگرکے مریض گوشت استعمال کر سکتے ہیں لیکن کم مقداد میں استعمال کیا جائے جبکہ ان ایام میں سبزیاںاور دہی بھی استعمال کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ باربی کیو اگر بنایا جائے تو اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تکے بوٹی کچے نہ ہوں ایسا باربی استعمال نہ کیا جائے جس پر خون لگا ہوا ہو۔

انہوں نے کہا کہ قربانی کے گوشت کو خوب اچھی طرح دھویا جائے اور خوب پکا کرکھایا جائے کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ماہر امراض ناک ، کان وگلہ ڈاکٹر جاوید جمالی نے کہا کہ  دیکھا یہ جاتا ہے کہ عید پر لوگوں کے پاس وافر مقدار میں گوشت ہوتا ہے جس کووہ  ہر طریقے سے پکا کر کھانے کوترجیح دیتے ہیں گوشت اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت ہے اور عید قرباں کا تحفہ ہےتاہم اسکا زیادہ استعمال نقصان دیتا ہے اعتدال کے ساتھ استعمال انسانی جسم میں پروٹین کی کمی پورا کرتا ہے اور جسم میں خون کے سرخ خلیے بھی بناتا ہے۔

امراض قلب اور بلڈ پریشر کے مریض گوشت کا استعمال اپنے معالج کے مشورے سے کریں۔

 

مزید خبریں :