17 جون ، 2012
واشنگٹن …کہتے ہیں ضرورت ایجاد کی ماں ہے اور امریکی نو جوانوں نے اس کا عملی مظاہرہ کر تے ہو ئے ایک 40فٹ لمبی پلاسٹک کی شیٹ سے چٹان پر سلائیڈنگ کرکے سب کو حیران کر دیاہے۔امریکی ریاست Utah کے نو جوانوں نے اپنی چھٹیوں کو کچھ منفرد انداز میں دوبالا کر نے کیلئے اونچی اور نوکیلی چٹان کے اوپرچالیس فٹ لمبی پلاسٹک کی شیٹ بچھا کر اس سے سلائیڈنگ کرکے سمندر میں چھلانگیں لگاکر غوطہ خوری کی۔ان نو جوانوں نے اپنی اس منفرد سوچ اورکاوش کو دنیا بھر تک پہنچانے کیلئے اس کی وڈیو بناکر انٹر نیٹ پر بھی اپ لو ڈ کر دیا ہے جسے اب تک لاتعداد افردا دیکھ کر محظوظ ہو چکے ہیں۔