صحت و سائنس
20 ستمبر ، 2016

کوٹری میں گیسٹرو کے سبب متعدد افراد اسپتالوں میں داخل

کوٹری میں گیسٹرو کے سبب متعدد افراد اسپتالوں میں داخل

قیامت خیز گرمی کے باعث تھانہ بولا خان میں گیسٹرو کے مرض نے ایک مرتبہ پھر سر اٹھا لیا ، درجنوں افراد گیسٹرو میں مبتلا ہوگئے ۔

علاقے میں گیسٹرو کے مرض کے پھیلنے کی ایک وجہ عیدالاضحی کے موقع پر گوشت کا زیادہ استعمال بھی بتایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں گیسٹرو میں مبتلا ایک خاتون شانی زوجہ عثیم بگٹی انتقال کرگئی جبکہ اسی گاو&ٔں کے کئی افراد گیسٹرو میں مبتلا ہوکر سرکاری اور نجی ہسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔

اس وقت 6سالہ زرین بی بی ،4سالہ رفیق ،سچل زوجہ مراد،منظور ،امام بخش ،صدو¿،خانزادی اور علی مراد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں ڈاکٹر کے مطابق متاثرین کی حالت گوشت کی بسیار خوری کا باعث ہے ۔

 

 

مزید خبریں :