صحت و سائنس
21 ستمبر ، 2016

کراچی میں چھ روزہ انسداد پولیو مہم کا پیر سے آغاز ہوگا

کراچی میں چھ روزہ انسداد پولیو مہم کا پیر سے آغاز ہوگا

انسداد پولیو مہم کراچی میں26 ستمبر سے شروع ہو گی جو یکم اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس بات کا فیصلہ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت ان کے دفتر میں کمشنر کراچی انسداد پولیو ٹاسک فورس کے ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں گذشتہ مہم کی کار کردگی اور26ستمبر سے شروع ہونے والی چھ روزہ مہم کے لئے تیار کئے جانے والے مائیکروپلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

گذشتہ مہم کی کار کردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ ہونے والی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف اقدامات کر ن کا فیصلہ کیا گیا ۔

کمشنر کراچی نے متعلقہ اداروں اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ مائیکروپلان پر مر بوط طور پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔اجلاس کو بتا یا گیا کہ انسداد پولیو مہم پر کراچی کی تمام 188 یونین کونسلوں میں عملدرآمد کیا جا ئے گا بائیس لاکھ سے زاید بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے تیار کی جانے والی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا ۔ کمشنر نے کہا کہ کمیونٹی کے لوگوں اور علما کرام کا تعاون حا صل کیا جا ئے۔

مزید خبریں :