18 جون ، 2012
اسلام آباد … وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ بجلی کی وزارت چیلنج قبول کرکے اور صدر سے درخواست کرکے لی، بجلی کی پیداوار بڑھانا آسان کام نہیں، توانائی بحران کے حل کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے شہروں میں 8 اور دیہات میں 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جائے گی، پنجاب میں املاک کو آگ لگانے کاکسی کوفائدہ نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف احتجاج میں تھے تو ان کیخلاف بھی مقدمہ درج کرائیں گے، کسی بھی شخص کے خلاف جعلی مقدمہ درج نہیں کرایاجائے گا۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی نے مزید کہا کہ توانائی بحران کے حل کیلئے کوششیں کررہے ہیں، بجلی کی پیداوار بڑھانا آسان کام نہیں۔ چوہدری احمد مختار کا کہنا ہے کہ بجلی کی وزارت چیلنج قبول کرکے لی،صدر آصف علی زرداری سے پانی و بجلی کی وزارت کیلئے درخواست کی تھی۔