18 جون ، 2012
اسلام آباد … بحریہ ٹاوٴن کے سربراہ اور میڈیا گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار ملک ریاض نے تحفظ کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ کمرہ عدالت سے واپسی پر بعض وکلاء نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ بحریہ ٹاوٴن کے سربراہ ملک ریاض نے سپریم کورٹ تحفظ کیلئے درخواست میں موٴقف اختیار کیا ہے کہ میری زندگی اور شہرت کو سنگین خطرات لاحق ہیں، کمرہ عدالت سے واپسی پر بعض وکلاء نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، ابھی تک دھمکیاں مل رہی ہیں کہ 21 جون کو پیشی پر برا سلوک کیا جائے گا۔ ملک ریاض کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں میرے خلاف شدید مہم شروع کردی گئی ہے۔