18 جون ، 2012
گوجرانوالہ … گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے جاری ہیں،کامونکی میں مشتعل افراد نے ٹرین کو آگ لگادی، 2 بوگیاں مکمل طور پر جل گئیں۔ گوجرانوالہ اور کامونکی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں مشتعل افراد نے ٹرین کو آگ لگادی جس کی 2 بوگیاں مکمل طور پر جل گئیں۔ ذرائع کے مطابق ٹرین میں کوئی مسافر نہیں تھا جبکہ بتایا جاتا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے مسافروں کا سامان بھی لوٹ لیا۔ مظاہرے میں شریک افراد نے ٹرین پر پتھراوٴ بھی کیا۔