28 ستمبر ، 2016
ٹریفک وارڈنز کی ریپڈ رسپانس فورس کی پشاور میں کارروائیاں جاری ہیں،15 ماہ میں وارڈنز نے ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر 20ہزار اہم شخصیات سمیت 10لاکھ سے زائد چالان کیے، جن سےمجموعی طور پر سرکاری خزانہ کو 25 کروڑ روپےوصول ہوئے۔
ٹریفک وارڈنز پشاور ریکارڈ کے مطابق 15ماہ کے دوران تقریباً 0 2 ہزار اہم شخصیات کو چالان تھما ئے گئے ۔ چالان پانے والوں میں ایم این ایز، یم پی ایز، سینیٹرز، بیوروکریٹس، قانون دان اور سیکورٹی اداروں کے افسران شامل ہیں۔
وی آئی پی شخصیات سے 71 لاکھ 81 ہزار روپے سے زیادہ رقم جرمانوں کی مد میں وصول ہوئے ۔ بیشتر وی آئی پیز کو دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے ، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور بوگس نمبر پلیٹس پر جرما نہ کیا گیا۔
مجموعی طور پر ٹریفک وارڈنز نے پندرہ ماہ کے دوران شہر میں 10لاکھ، 48 ہزار سےزیادہ چالان دیئے۔ چالان کی مد میں شہریوں سے 25 کروڑ 56 لاکھ سے زیادہ رقم وصول کئے گئے ۔