صحت و سائنس
30 جنوری ، 2012

سینٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی ادویہ پر رپورٹ تحقیقات کمیٹی کو مل گئی

سینٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی ادویہ پر رپورٹ تحقیقات کمیٹی کو مل گئی

لاہور … ناقص ادویات سے ہلاکتوں کے بعد بھیجی گئیں دواوٴں سے متعلق سینٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ تحقیقاتی کمیٹی کو مل گئی، الفا گرل نامی دوا کو غیر معیاری قرار دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں ادویہ کے ری ایکشن سے ہلاکتوں کے بعد بھیجی گئی ادویہ کی رپورٹ سینٹرل ڈرگ لیبارٹری سے تحقیقاتی کمیٹی کو مل گئی جس میں الفا گرل نامی دوا کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا ہے کہ 7 دواوٴں کے نمونے ٹیسٹنگ کے لئے کراچی بھیجے گئے تھے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں غیر معیاری ادویہ کے ری ایکشن سے اب تک 100 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں متاثرہ ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :