پاکستان
19 جون ، 2012

گیلانی نے عدلیہ کا وقار مجروح کیا،یہ اصل احتساب ہے، نواز شریف

گیلانی نے عدلیہ کا وقار مجروح کیا،یہ اصل احتساب ہے، نواز شریف

اسلام آباد …سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اصلی احتساب ہے، احتساب وہ نہیں ہوتا جو کہ ماضی میں مارشل لاء والے یا ایوان صدر کیا کرتار تھا،یوسف رضا گیلانی نے عدلیہ کے وقار کو مجروح کیا،صدرمسلم لیگ(ن)نواز شریفنے ان خیالات کا اظہار منگل کی شب پروگرام”آج کامران خان کیساتھ“میں میزبان کامران خان کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا ۔انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت اور اتحادی جماعتوں کی سوچیں ہماری سمجھ سے باہر ہے، انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نیا وزیر اعظم کیا خط لکھنے کا پابند نہیں ہوگا،حکومت کو چا ہیے کہ وہ فوری انتخابات کروائے،موجودہ حکومت نے کون ساایسااچھاکام کیاکہ وہ حکومت میں رہے،یہ حکومت مزید پاکستان کے لیے تباہی کا نسخہ ہوگا،انھوں نے عدلیہ کی بات نہ مان کر اپنا وقار بھی مجروح کیا،انھیں پہلے ہی عہدہ چھوڑ دینا چاہیے تھا۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ پنجاب میں شہباز حکومت اچھے انداز میں کام کررہی ہے، اگر ہم نے وہاں سے حکومت چھوڑدی تو پیپلز پارٹی پنجاب میں بھی مرکز کی طرح سیتیاناس کردیگی اور اسے کھلی آزادی مل جائیگی کہ وہ جو چاہے کرے۔ملک میں لوڈ شیڈنگ کا بحران سنگین ہوتا جارہا ہے۔


مزید خبریں :