07 اکتوبر ، 2016
پولیس نے کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاون سے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرلیا، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم کو موٹر سائیکل پر گشت کے دوران روکا گیا،تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی ہوئی ہے۔
ملزم نے تفتیش کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق ہونے، ٹارگٹ کلنگ، بھتا خوری، ڈکیتی اور منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔