پاکستان
20 جون ، 2012

بلوچستان بدامنی کیس، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

بلوچستان بدامنی کیس، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

اسلام آباد… سپریم کورٹ میں بلوچستان امن وامان کیس کی سماعت جاری ہے اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ سماعت کی ابتداء میں اٹارنی جنرل نے تحقیقاتی کمیٹی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ عدالتی ہدایات پربلوچستان سے متعلق اعلی ٰاختیاراتی مشترکہ کمیٹی بنائی جس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی پولیس زاہدمحمود ہیں جبکہ آئی ایس آئی اور ایم آئی سمیت دیگر اداروں کے حکام شامل ہیں، کمیٹی نے کوئٹہ جا کر 8تا15جون تحقیقات کیں۔ جسٹس جواد خواجہ نے پوچھا کہ زاہد محمود بلوچستان میں کتنا عرصہ تعینات رہے، اس پر ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے عدالت کو بتایا کہ زاہد محمود بلوچستان میں کبھی تعینات نہیں رہے۔ اس پر جسٹس جواد خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ پھر تو یہ کمیٹی اعلی اختیاراتی نہیں ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ زاہد محمود تو او ایس ڈی ہیں۔

مزید خبریں :