شہر شہر
20 اکتوبر ، 2016

ٹرانسپورٹرز کا کوئٹہ تفتان روٹ پر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

ٹرانسپورٹرز کا کوئٹہ تفتان روٹ پر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ تفتان روٹ کے ٹرانسپورٹروں نے کوئٹہ تفتان روٹ پر غیر معینہ مدت کیلئے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

کوئٹہ تفتان روٹ کے ٹرانسپورٹروں کا ہنگامی اجلاس بلوچستان بس فیڈریشن کے صدر حاجی جمعہ خان بادینی کی صدرات میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ تفتان روٹ کی چیک پوسٹون پر تعینات اہلکاروں کے مبینہ رویہ کے خلاف اس روٹ پر غیر معینہ مدت کیلئے پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔

صدر بلوچستان بس فیڈریشن جمعہ خان بادینی نے کہا کہ ہمارے ٹرانسپورٹرز پچھلے تین دن سے احتجاج پر ہیں ،اس روٹ پر کوئی بس نہیں چل رہی ہےلیکن حکومت کے کان پر جون تک نہیں رینگ رہی ہے ۔

بلوچستان بس فیڈریشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کوئٹہ تفتان روٹ پر تعینات اہلکاروں کے مبینہ رویہ کا نوٹس لے کر اس مسئلہ کا مستقل حل نکالیں ۔

 

مزید خبریں :