پاکستان
21 جون ، 2012

ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد… ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کیس میں از خود نوٹس کی سماعت آج ہو گی۔ جسٹس شاکر اللہ جان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ ارسلان ازخود نوٹس کیس میں پیشی کے فوراً بعد ملک ریاض نے ایک پریس کانفرنس میں عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیئے تھے اور یہاں تک کہہ دیا تھا کہ ’عدلیہ ڈان ارسلان کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے‘۔ اس پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے اگلے روز ہی انہیں عدالت طلب کر لیا تھا جہاں انہوں نے وکیل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مہلت طلب کی تھی ۔ عدالت نے انہیں ایک ہفتے کی مہلت دی تھی جو آج پوری ہوئی اور آج وہ عدالت کے سامنے اپنا موٴقف بیان کریں گے۔

مزید خبریں :